مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح دس بجے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز پہنچ گئے ہیں جہاں صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور امما جمعہ آیت اللہ محی الدین حائری ، صوبائی گورنر سید محمد رضا رضا زادہ اور دیگر اعلی فوجی و سول حکام اور عوام نے ان کاوالہانہ استقبال کیاہے۔شیراز کے عوام آج صبح سے ہی اپنے محبوب قائد و مقتدی و رہنما کا بڑی بے صبری کے ساتھ انتظار کررہے تھے جس گاڑی پر رہبر معظم سوار تھے شیراز کے نوجوانوں نے اس کو اپنے حلقے میں لے رکھا تھا ، نامہ نگار کے مطابق رہبر معظم شیراز کے حافظیہ اسٹیڈيم میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔
آپ کا تبصرہ